دی اکانومسٹ میں چھپنے والا کالم میری زبانی ہدایات پر لکھا گیا، عمران خان

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے آرٹیکل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضمون میں جو باتیں لکھی گئی ہیں وہ درست ہیں، میں نے زبانی ہدایات دی تھیں جس کے بعد آرٹیکل لکھا گیا۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ ہفتے میری ایک تقریر بھی سوشل میڈیا پر آجائے گی، آج کل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا زمانہ ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عمران خان کا عالمی جریدے دی اکانومسٹ میں ایک مضمون شائع ہوا تھا جس میں عمران خان نے 8 فروری کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں الیکشن ہوں یا نہ ہوں مگر جس طریقے سے انہیں اور ان کی پارٹی کو عدم اعتماد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، اس سے ایک چیز واضح ہو گئی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، سیکیورٹی ایجنسیاں اور سول بیوروکریسی پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

9 مئی کو ہمارے خلاف سازش کی گئی

عمران خان نے کہاکہ 9 مئی کو ہمارے خلاف سازش کی گئی۔ کور کمانڈر ہاؤس لاہور، جی ایچ کیو اور ہائیکورٹ کی دائری برانچ جہاں سے مجھے گرفتار کیا گیا تھا ان جگہوں کی 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کس نے چوری کیں؟۔

انہوں نے کہاکہ پتا کرالیں، جنہوں نے ان 3 جگہوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج چوری کیں، انہوں نے ہی 9 مئی کرایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات ہر صورت میں ہونے چاہییں، یہ ملکی معیشت اور سیاسی استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے الیکشن لڑنا مشکل بنا دیا گیا مگر اس کے باوجود ملک میں انتخابات ہونے چاہییں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟