ریاستی اداروں کیخلاف بیانات، شاہ محمود اور فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج

منگل 7 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور زمان پارک میں پریس کانفرنس کرنے اور ریاستی اداروں کے خلاف بیانات دینے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اور رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کے خلاف سب انسپکٹر محمد وسیم کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ نمبر 373 درج ہوا۔

مقدمہ میں سڑک بلاک کرنے ، ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے اور اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے زمان پارک میں پریس کانفرنس کی ، پریس کانفرس کے رش کے باعث کینال روڈ بلاک ہوگئی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے فتنہ انگیز اور اشتعال انگیز تقریر کی۔ فواد چوہدری نے عوام کو حکومت پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا، ریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کا بھی الزام لگایا۔

درج ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر بھی دو مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے بعد عمران خان پر قائم کیے گئے مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مقدمات کی سینچری کی جانب بڑھ رہا ہوں، عمران خان

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

وزیراعظم شہباز شریف سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘