دُنیا کی سب سے بڑی اور زہریلی ترین مکڑی آپ کی جان کیسے بچاتی ہے؟

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 آسٹریلیا میں دریافت ہونے والی دُنیا کی سب سے بڑی اور زہریلی فنل ویب مکڑی کو اینٹی وینم پروگرام کے لیے عطیہ کر دیا گیا ہے، جہاں اس کے زہر سے زندگی بچانے والا تریاق تیار کیا جائے گا۔

اینٹی وینم (جسے ’ اینٹی وینن ‘ بھی کہا جاتا ہے) ایک اینٹی باڈی تھراپی دوا ہے جسے اگر کسی زہریلی شے کے کاٹنے کے بعد مریض کو جلدی سے انجکیٹ کیا جائے تو اس مخصوص زہر کے اندر موجود زہریلے مادوں کو غیر فعال کردیتی ہے۔

آسٹریلیا میں ہرکولیس نامی ایک فنل ویب مکڑی جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ مکڑیوں کی اقسام میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اور معروف مکڑی ہے، کو آسٹریلین ریپلسٹ پارک کو اینٹی وینم پروگرام میں استعمال کے لیے عطیہ کیا گیا ہے۔

یہ مکڑی آسٹریلیا کے نارتھ ساؤتھ ویلز سینٹرل کوسٹ پر واقع ہے جو ایک عام شخص کی جانب سے دریافت کی گئی اور بعد میں اس نے اسے عطیہ کر دیا۔ 3.11  انچ کی لمبائی والی ہرکولیس مکڑی نے سب سے بڑی نر فنل ویب مکڑی کولوسس کو بھی لمبائی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مکڑی کا زہر 15 منٹ میں جان سے مار سکتا ہے

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ہرکولیس نامی اس مکڑی کا زہر کسی بھی انسان کو 15 منٹ میں جان سے مار سکتا ہے۔

آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں اس مخصوص مکڑی کے زہر کو نکال کر اینٹی وینم ویکسین بنائی جائے گی جو زندگی بچانے والی اینٹی وینم کے طور پر استعمال میں لائی جائے گی، ایک اندازے کے مطابق اس مکڑی کا زہر سالانہ 300 زندگیاں بچاتا ہے۔

پارک میں مکڑیوں کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون ایما ٹینی کا کہنا ہے کہ ’ اس سائز کا نر فنل ویب ہونے کی وجہ سے اس کے زہر کی پیداوار بہت زیادہ ہو سکتی ہے اور یہ اینٹی وینم پروگرام کے لیے ناقابل یقین حد تک قیمتی بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

مکڑی کے زہر کو میلبورن کی ایک لیبارٹری میں بھیج دیا جاتا ہے جہاں اس سے  زندگی بچانے والا اینٹی وینم بنایا جاتا ہے۔ فنل ویب مکڑی کی 35 اقسام ہیں اور وہ زمین پر مہلک ترین مکڑیوں میں سے ایک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp