ڈاکٹر سید آصف حسین عمر حامد کی جگہ سیکریٹری الیکشن کمیشن مقرر، نوٹیفکیشن جاری

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیکریٹری عمر حامد خان کے طبی رخصت پر جانے کے بعد ڈاکٹر سید آصف حسین کو الیکشن کمیشن کے انتظامی امور کی نگرانی کے لیے مقرر کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں اسپیشل سیکریٹری کی حیثیت سے کام کرنے والے ڈاکٹر سید آصف حسین کو عمر حامد کی غیر موجودگی میں فوری طور پر اور تاحکم ثانی سیکریٹری (گریڈ 22) کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سید آصف حسین کی تعیناتی کی منظوری چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع ابلاغ پر آنے والی خبروں میں الزام لگایا گیا تھا کہ عمر حامد نے خرابی صحت کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ان قیاس آرائیوں کو ختم مسترد کر دیا تھا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر ان کی صحت نے اجازت دیتی تو عمر حامد جلد ہی اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں گے، کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور اس کے کام کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی کہا تھا کہ کوئی بحران نہیں ہے اور الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے۔

عمر حامد کو جولائی 2021 میں 2 سالہ کنٹریکٹ پر الیکشن کمیشن کا سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا، جس کی مدت گزشتہ سال ختم ہوگئی تھی اور اس میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی تھی۔

وہ اس سے قبل سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی سمیت دیگر اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ عمر حامد چوہدری نثار علی خان کے دور میں وزیر داخلہ کے ترجمان کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز