احتساب عدالت: فرح گوگی، شہزاد اکبر، ملک ریاض اور زلفی بخاری کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

منگل 9 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فرح گوگی، شہزاد اکبر، ملک ریاض اور زلفی بخاری کے تمام اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔

جج محمد بشیر کی عدالت سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ وکیل ضیا المصطفی نسیم و دیگر ملزمان کے بھی تمام اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں۔ عدالت نے ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔

گزشتہ سماعت کا احوال:

6 جنوری 2024 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں شہزاد اکبر سمیت 6 ملزمان کو عدالتی مفرور قرار دے دیا تھا۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی تھی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر عرفان احمد بھولا، سہیل عارف اور تفتیشی ٹیم جبکہ وکلا صفائی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ، شعیب شاہین، بیرسٹر عمیر نیازی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

دوران سماعت رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئے تھے۔ نیب کے تفتیشی افسر نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں 6 ملزمان کی جانب سے وارنٹ کی عدم تعمیل پر بیان ریکارڈ کرایا گیا تھا۔ عدالت نے فرح گوگی، مرزا شہزاد اکبر، ریاض ملک، علی ریاض ملک، ضیاء المصطفی نسیم اور زلفی بخاری کو عدالتی مفرور قرار دے دیا تھا۔

وکلاء صفائی اور پراسیکیوشن کی باہمی مشاورت کے بعد عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی سمیت 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں ملزمان کی درخواست ضمانتوں کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘