لاپتا افراد کمیشن نے عدالتی حکم پر لاپتا افراد اور کمیشن کے افسران اور ملازمین سے متعلق تمام تفصیلات اٹارنی جنرل کو جمع کرا دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاپتا افراد کمیشن کے صرف 4 افسران کی ماہانہ تنخواہیں 29 لاکھ سے زائد ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لاپتا افراد کمیشن میں مجموعی طور پر 35 افسران و ملازمین تعینات ہیں۔ تاہم رپورٹ میں کمیشن کے چیئرمین اور 3 ممبران کی ماہانہ تنخواہوں کا ذکر کیا گیا ہے جو 29 لاکھ سے زائد ہیں۔
مزید پڑھیں
کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال 6 لاکھ 74 ہزار، ممبر ضیا پرویز 8 لاکھ 29 ہزار ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں۔ کمیشن ارکان جسٹس (ر) امان اللہ خان 11 لاکھ 39 ہزار، شریف ورک 2 لاکھ 63 ہزار ماہانہ وصول کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے تفصیلات موصول ہونے کے 20 دن میں جواب طلب کر رکھا ہے۔