پشاور میں مقیم موسیقی کا دلدادہ افغان شہری کس بات سے فکر مند ہے؟

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زمرے استاد 40 سال قبل افغانستان سے پشاور منتقل ہوئے۔ وہ پشاور کے بورڈ بازار (چھوٹا کابل) میں ریڈیو اور پرانے ٹیپ ریکارڈر کی مرمت کا کام کر رہے ہیں۔

زمرے استاد نے اپنی چھوٹی سی دکان میں پشتو کی قدیم موسیقی کی سینکڑوں کیسٹیں محفوظ رکھی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے افغان باشندوں کی اپنے ملک واپسی کے فیصلے کے بعد زمرے استاد فکرمند ہیں کہ وہ اس محفوظ شدہ موسیقی کو کیسے افغانستان منتقل کریں گے کیونکہ ان کے بقول وہاں کی حکومت موسیقی کے حق میں نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp