الیکشن کے میدان میں ہمارے علاوہ کوئی نظر نہیں آ رہا، بلاول بھٹو

بدھ 10 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ذاتی انا کی سیاست کو دفن کر کے نئی سیاست کا آغاز کریں گے، ہم الیکشن کے لیے میدان میں اتر چکے ہیں مگر کوئی اور نظر نہیں آ رہا۔

لاہو کے حلقہ این اے 127 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ سنا تھا لاہور میں ن لیگ کا راج ہے مگر یہاں تو کوئی نظر ہی نہیں آ رہا، پی ٹی آئی بھی یہاں پر موجود نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے، ہم نے دنیا کو بتانا ہے کہ لاہور کل بھی بھٹو کا تھا اور آج بھی بھٹو کا ہے۔

Related Posts

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، بھرپور طریقے سے میدان میں مقابلہ کریں گے، وزیراعظم بنا تو تنخواہیں ڈبل کر دوں گا۔

انہوں نے کہاکہ کارکنان اپنے سیاسی اختلافات کو ایک ماہ کے لیے بھلاتے ہوئے بھٹو اور بینظیر کے نظریے کے لیے جدوجہد کریں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ کارکنان ہی ہماری اصل طاقت ہیں، پیپلزپارٹی کے 10 نکاتی ایجنڈے کو عوام تک پہنچانا ہے۔ ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے ہیں جو صرف اس ملک کے عوام کی خدمت کرتی ہے۔

وزیراعظم بنا تو تنخواہیں ڈبل کروں گا

چیئرمین پی پی پی نے اپنے خطاب میں 10 نکاتی ایجنڈے کا ایک بار پھر ذکر کرتے ہوئے کہاکہ میں وزیراعظم بن کر تنخواہیں ڈبل کروں گا، اس کے ساتھ 300 یونٹ تک بجلی فری دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات مہیا کریں گے جبکہ 30 لاکھ گھر بنا کر غریبوں میں تقسیم کریں گے۔

ملک میں بھوک ہٹاؤ پروگرام شروع کریں گے

بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر مفت علاج کے ادارے قائم کرے گی۔ کسان کو بھی مالی امداد پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم بن کر پاکستان میں بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کروں گا، ہم مزدوروں کو بینظیر کارڈ دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کر کے مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل