پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی اور دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز کی ٹرافی پریزنٹیشن آکلینڈ میں ہوئی جس میں پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
A morning meeting for the skippers in Tāmaki Makaurau – Auckland 🏆
The KFC T20I series against @TheRealPCB starts tomorrow night at @edenparknz. Follow play LIVE and free in NZ on TVNZ 1 and @TVNZ+ 📺 or @SENZ_Radio 📻 Tickets | https://t.co/sWICQTyLsG#NZvPAK #CricketNation pic.twitter.com/6MZsZK1EJ9
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 10, 2024
سیریز کا آغاز کل آکلینڈ میں افتتاحی میچ سے ہوگا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ 14 جنوری بروز اتوار ہیملٹن میں شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
تیسرا میچ بدھ 17 جنوری کو ڈیونیڈن میں کھیلا جائے گا، آخری 2 میچز کرائسٹ چرچ میں 19 اور 21 جنوری کو ہوں گے۔
پاکستان کی قومی ٹیم سیریز سے قبل سخت ٹریننگ کر رہی ہے اور قومی ٹیم نے مسلسل دوسرے روز پریکٹس کی۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم کا نیوزی لینڈ پہنچنے پر روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا بطور ٹی 20 کپتان یہ پہلا ٹیسٹ ہے۔ پاکستان نے آخری بار 2018 میں نیوزی لینڈ میں سیریز جیتی تھی اور کیویز نے 2020 میں جیتا تھا۔
🇵🇰🇳🇿©️🏆
Five-match T20I series begins tomorrow 🏏#NZvPAK pic.twitter.com/OA1s3sOjlN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 11, 2024
تاہم سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ سابق کپتان بابراعظم نمبر 3 پرکھیلیں گے، وکٹ کیپرمحمد رضوان کے ساتھ اننگز کی شروعات صائم ایوب کریں گے، جارح مزاج فخر زمان نمبر 4 پرکھیلنے کے لیے رضا مند ہوگئے ہیں۔ اعظم خان 11 رکنی ٹیم میں شامل ہوئے تو بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔