حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو فوج کے حوالے کرنے سے متعلق میڈیا میں زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
وزارت توانائی، پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نہ تو ڈسکوز کے انتظام میں کوئی تبدیلی کی جا رہی ہے اور نہ ہی انہیں کسی دوسرے ادارے کے حوالے کیا جا رہا ہے، ڈسکوز کو ریاست کے کسی بھی ادارے کے حوالے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
Related Posts
وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فوج کے حوالے کرنے سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی حالیہ خبریں درست نہیں۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فوج کے حوالے کرنے کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی حالیہ خبریں درست نہیں ہیں۔
ڈسکوز کے انتظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی اور نہ ہی انہیں کسی دوسرے ادارے کے حوالے کیا جا رہا۔
پاور ڈویژن نے مزید کہا کہ ڈسکوز کو ریاست کے کسی بھی ادارے کے حوالے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا میں 2 روز پہلے اور آج بھی ذرائع کا حوالہ دیکر خبریں چلائی گئی تھیں کہ حکومت نے خسارے میں چلنے والی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے پاک فوج کے حاضر افسران کی سربراہی میں پرفارمنس مینجمنٹ یونٹس (پی ایم یوز) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی میڈیا پر اسی حوالے سے ایک خبر چلائی گئی تھی۔