عوام پر پھر بجلی گرا دی گئی، قیمت میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ

ہفتہ 3 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر بجلی گرا دی۔ عام انتخابات سے چند روز قبل بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 56 پیسے اضافہ کردیا۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی ہونےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور نئی قیمت کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔

بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ نومبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوملک کی آبادی 4 گنا بڑھ گئی، نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کا فیصلہ عوام کو کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘