آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر پورا اتر رہے ہیں، نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر

جمعہ 12 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے، نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ (این سی جی سی ایل) پروگرام کا آغاز میرے لیے قابل فخر ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کی تمام شرائط پر پورا اتر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزارت خزانہ اور کارانداز پاکستان کے درمیان نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ (این سی جی سی ایل) کے قیام کی صورت میں پاکستان کی پہلی خصوصی کریڈٹ گارنٹی کمپنی متعارف کرادی گئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خزانہ، محصولات و اقتصادی امور کی نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ این سی جی سی ایل پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی فنانسنگ میں مدد اور فنانس تک رسائی بڑھانے کے لیے خصوصی کریڈٹ گارنٹی کی سہولت دے گی۔ اس انقلابی اقدام کا مقصد چھوٹے کاروباروں کے لیے سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کا مجموعی پرائیویٹ کریڈٹ 5.2 فیصد ہے۔ نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ (این سی جی سی ایل) پاکستان کے 15 لاکھ سے زائد ایس ایم ایز اور 3.7 ٹریلین روپے سے زائد مارکیٹ حجم کے لیے پراڈکٹس تیار کرے گی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ این سی جی سی ایل مالیاتی اداروں کیساتھ مل کر مارکیٹ میں کریڈٹ کی دستیابی یقینی بنائے گی۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی شمولیت کے پروگرام کے تحت اس کمپنی پر 6 ارب روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ تقریب میں برطانوی ہائی کمیشن، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے