جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ: اسرائیل کی حمایت پر انڈر 19 ٹیم کے ڈیوڈ ٹیگر کپتانی سے فارغ

ہفتہ 13 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے اسرائیلی حمایت پر انڈر 19 ورلڈکپ ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ٹیگر کو کپتانی سے ہٹا دیا ہے۔ ڈیوڈ ٹیگر اکتوبر 2023 میں جیویش اچیور ایوارڈز میں رائزنگ اسٹار نامزد ہوئے تھے، جس کے بعد کرکٹر نے اپنا یہ ایوارڈ اسرائیل میں یہودی فوجیوں کے لیے وقف کیا تھا۔ اب انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت میں ٹوئٹ کی ہے جس کے بعد افریقی کرکٹ بورڈ نے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ (CSA) نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر ڈیوڈ ٹیگر کی برطرفی کا اعلان کیا ہے، جس میں ممکنہ احتجاج اور ٹورنامنٹ سے متعلق خطرات کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ کہا کہ یہ فیصلہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات سے متعلق مظاہروں کے پیش نظر کیا گیا ہے، ڈیوڈ ٹیم میں بطور کھلاڑی شامل رہیں گے جبکہ انڈر 19 ٹیم کے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ میں 19 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر 19 کے ورلڈکپ کے دوران مظاہروں کا بھی امکان ہے۔ کیونکہ جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 19 جنوری 2024 سے جنوبی افریقہ میں کھیلا جا رہا ہے، پاکستان انڈر 19 ٹیم گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟