پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ امیدواروں کو جاری پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس منظور کیے جائیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ امیدواروں کو تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانے میں مشکلات ہیں اس لیے الیکشن کمیشن حکم جاری کرے۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس وقت پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت جاری ہے۔
سماعت کے دوران ہی پی ٹی آئی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے اپنے امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جاری کردیے ہیں اور یہی ہمارا پلان بی ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آراوز کو حکم دیا ہے کہ کوئی انتخابی نشان کسی دوسری پارٹی کے ارکان کو نہ دیا جائے۔
اِدھر چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے جنہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم کرپٹ ہے جن سے بات نہیں ہو سکتی۔