ناظرین ڈراما سیریل ’ جیون نگر‘ کے اختتام سے نا خوش کیوں ہیں؟

ہفتہ 13 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیون نگر گرین انٹرٹینمنٹ کا مشہور ڈراما سیریل ہے جسے اویس احمد نے لکھا ہے۔ ڈرامے کی ہدایتکاری پاکستان کے معروف ہدایت کار کاشف نثار نے کی ہے۔ جیون نگر ایک انوکھا ڈراما تھا جس میں جیون نگر کی ایک خیالی سرزمین کو دکھایا گیا ہے۔

ناظرین نے ڈراما سیریل کی کہانی کو بے حد پسند کیا ہے۔ یہ ڈراما کیو اینڈ کے پروڈکشنز اور ملٹی ورس انٹرٹینمنٹ نے پیش کیا ہے۔ ڈرامے میں سہیل احمد، رابعہ بٹ، ثاقب سمیر، کاشف محمود، نور الحسن، خالد بٹ اور دیگر بڑے نام شامل ہیں۔

ہفتہ کے روز گرین انٹرٹینمنٹ پر ڈراما سیریل جیون نگر کی آخری قسط نشر ہوئی۔ ڈراما سیریل کے اتنا جلدی اختتام سے مداح خوش نہیں ہیں۔

ناظرین آخری قسط میں بابر شاہ کو نہ دکھانے پر مصنف سے بہت ناراض ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بابر شاہ کو دیکھنے کے لیے آخری قسط تک صرف جیون نگر ہی دیکھا تھا۔

جیون نگر کے ناظرین نے بتایا کہ اس ڈرامے کو دلچسپ آغاز اور بابر شاہ کے کردار کی وجہ سے شہرت اور توجہ ملی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘بلاک بسٹر ڈراما کیا ہو سکتا ہے اس کا کیا اتنا افسوسناک اختتام ہو سکتا ہے؟۔

انہوں نے لکھا کہ بہت ساری خامیاں اور بہت سے پوشیدہ راز کی وجہ سے مجھے اب پورا یقین ہے کہ پاکستانی ڈراموں کا اختتام خوفناک ہوتا ہے۔

ڈراما سیریل میں مندرجہ ذیل رازوں سے پردہ نہیں اٹھایا گیا جن کے بارے میں ناظرین متجسس ہیں۔ ان رازوں میں نمبر ایک پر فقیرہ اور اس کے خدائی اثاثوں کی حقیقت کیا تھی۔ دوسرے نمبر پر سالار کے کردار کا انکشاف، اس نے جیون نگر میں تباہی مچائی اور بابر شاہ کو قتل کرایا۔ نبمر 3 میں ثاقب سمیر کے دو کردار کیوں تھے، بیلا اور نیلو اور چوتھا یہ کہ خزانہ کہاں گیا۔

دوسری جانب کچھ مداح جیون نگر کے افسوسناک لیکن حقیقت پسندانہ اختتام سے مطمئن تھے۔ مداحوں نے سہیل احمد، رابعہ بٹ اور ثاقب سمیر کی پرفارمنس کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟