ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تائیوان کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی مستقل، واضح اور اصولی ہے، پاکستان ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
تائیوان میں انتخابات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہاکہ تائیوان کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی مستقل، واضح اور اصولی ہے۔ تائیوان عوامی جمہوریہ چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
ترجمان نے کہاکہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اصولوں اور مقاصد کے مطابق تمام ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ تائیوان کے صدارتی انتخابات میں چین کے حمایت یافتہ اُمیدوار کو شکست ہو گئی ہے جبکہ حکمراں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے نائب صدر لائی چنگ تی عام انتخابات میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے کے بعد جزیرے کے حکمران بن گئے ہیں۔