غزہ جنگ انسانیت کو داغدار کر رہی ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

اتوار 14 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ کے 100 دن مکمل ہونے پر جاری بیان میں کہا ہے کہ جنگ ’انسانیت کو داغدار‘ کر رہی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق غزہ کی پٹی کا دورہ کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ گزشتہ 100 دنوں کی بڑے پیمانے پر اموات، تباہی، بے گھری، نقصان اور بھوک ہماری مشترکہ انسانیت کو داغدار کر رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ میں بچوں کی ایک پوری نسل صدمے کا شکار ہو رہی ہے، بیماریاں پھیل رہی ہیں اور وقت تیزی سے قحط کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 23 ہزار 843 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

’اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے غزہ میں خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کی شدید قلت ہے اور صحت کا نظام تباہ ہو رہا ہے‘۔

دوسری جانب ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف نے رواں ہفتے جنوبی افریقہ کی جانب سے شروع کیے گئے ایک مقدمے میں دلائل سُنے جس کا غزہ کے رہائشیوں نے خیرمقدم کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان