پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع ہے؟

اتوار 14 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 جنوری 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے تک کمی متوقع ہے۔ پیٹرول کی قیمت کم ہوگی مگر ڈیزل کی قیمت برقرار رہ سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کمی جا رہی ہے۔ پیٹرول کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بھی کم ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حکومت ہر مہینے کے شروع اور درمیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

جب سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp