عباس آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ سے باہر

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوجوان فاسٹ بولر عباس آفریدی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، عباس آفریدی پیٹ کے پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی20  میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ پٹھوں کے اسکین سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی انجری معمولی نوعیت کی ہے جس پر وہ جلد ہی قابو پالیں گے۔

عباس آفریدی کو ٹی20 سیریز کے بقیہ 2 میچز کھلانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، کیونکہ ان کے اسکین میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ عباس آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے پہلے 2 میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پہلے ٹی20 میچ میں انہوں نے 3 کھلاڑیوں جبکہ دوسرے میچ میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

عباس آفریدی نے اپنے ڈیبیو انٹرنیشنل میچز کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیبیو انٹر نیشنل میچ میں اچھی بولنگ رہی، کوئی دباؤ نہیں لیا اپنی مہارت کے مطابق بولنگ کی۔

عباس آفریدی نے ہفتے کو ایک انٹر ویو میں کہا کہ نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ کھیل رہا ہوں کوچز نے رہنمائی کی۔ ورائٹی کے ساتھ ہارڈ لائن پر بولنگ کرنے سے کامیابی ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp