پیرس اولمپکس ہاکی کوالیفائرز: برطانیہ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس ہاکی کوالیفائرز کے افتتاحی میچ میں برطانیہ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6 گولز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا ہے۔ 4 بار کا عالمی ہاکی ورلڈ چیمپین اور 3 مرتبہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا والا پاکستان مسلسل تیسری بار اولمپکس سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔

عمان کے شہر مسقط میں کھیلے جا رہے پیرس اولمپکس ہاکی کوالیفائرز کے پہلے میچ کے پہلے 2کواٹرز میں 3 گول کرکے برطانیہ نے جیت کی بنیاد رکھی، ویلر جیک نے میچ کے دسویں، وارڈ سیم نے 41ویں اور کینن ول نے 2 منٹ بعد 43ویں منٹ میں گول کیا۔ پاکستان کا واحد گول 50ویں منٹ میں شاہد حنان نے کیا، لیکن اس کے بعد برطانیہ نے مزید گول کرکے میچ 1-6 کے بڑے مارجن سے جیت لیا، ویلس نے میچ کی 52ویں اور نکولس نے 57ویں منٹ میں گول کیا۔

پول اے گروپ میں پاکستان کے ساتھ انگلینڈ، چین اور ملائیشیا شامل ہیں۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ آج چین اور 18 جنوری کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا، اولمپکس میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کو کوالیفائر ایونٹ میں پہلی 3 پوزیشنز میں جگہ بنانا ہوگی۔

پاکستانی اسکواڈ:

ٹیم: عبداللہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد، محمد عبداللہ، سفیان خان، عماد شکیل بٹ (کپتان)، ابوبکر محمود (نائب کپتان)، مرتضیٰ یعقوب، عبدالمنان، عقیل احمد، معین شکیل، سلمان رزاق، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عبدالرحمن جونیئر، ذکریہ حیات، رانا عبدالوحید اشرف، ارشد لیاقت۔

مینجمنٹ: شہناز شیخ (ہیڈ کوچ)، شکیل عباسی (کوچ)، دلاور حسین (اسسٹنٹ کوچ)، امجد علی (گول کیپنگ کوچ)، وقاص محمود (فزیو تھراپسٹ)، محمد عمران خان (فزیکل ٹرینر)۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ