کھودا سیوریج نکلا ہرکولیس

بدھ 8 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گدڑی میں لعل تو آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن سیوریج سے قدیم تاریخ کا کوئی خزانہ نکل آئے یہ شاید آپ کے لیے ایک نیا واقعہ ہو۔ ایسا ایک واقعہ حال ہی میں اٹلی کے دارالخلافہ روم میں پیش آیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ قدیم روم کی پہلی شاہراہ ایپیا اینٹیکا کے قریب سیوریج لائن کی مرمت کے دوران کلاسیکی ہیرو ہرکیولس کا روپ دھارے ایک رومن بادشاہ کا مجسمہ دریافت ہوگیا۔

خبر رساں ادارہ رائٹرز کے مطابق مجسمہ کا چہرہ اس وقت ابھر کر سامنے آیا جب ایک بلڈوزر پرانی و بوسیدہ پائپ لائنوں کو توڑ رہا تھا تاہم کام کی نگرانی کرنے والے ایک ماہر آثار قدیمہ نے فوری مداخلت کرتے ہوئے بلڈوزر کو مزید کام کرنے سے روک دیا۔

ایپیا انٹیکا پارک میں تعینات ماہر آثار قدیمہ فرانسسکا رومانا پاولیلو نے بتایا کہ جیسے ہی مجسمہ کا چہرہ ظاہر ہوا اس کی شناخت فوری طور پر ہرکولیس کے لباس میں ملبوس ایک کردار کے طور پر کر لی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp