بچے کی غلطی پر والدین کا رویہ کیسا ہونا چاہیے؟

بدھ 30 نومبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غلطیاں انسانوں سے ہوتی ہی رہتی ہیں۔ اس معاملے میں چھوٹوں بڑوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ایسے موقعے پر اہم چیز یہ ہوتی ہے کہ آپ غلطی پر ردعمل کیسے دیتے ہیں۔

بچوں کی جانب سے عموماً چھوٹی چھوٹی غلطیاں دیکھنے کو ملتی ہیں جیسے کوئی برتن توڑ دیا یا قالین پر پانی گرا دیا، وغیرہ۔ ایسی غلطیوں کے بعد آپ ایسا رویہ اختیار کریں کہ بچے کی اصلاح ہو جائے۔

عرب میگزین ’سیدتی‘ نے اس حوالے سے ماہرین کے تجویز کردہ کچھ اہم نکات کا ذکر کیا ہے۔
غلطی اتفاقی تھی
کتنی ہی بار ایسا ہوتا ہے کہ بچہ اپنی اُجلی قیمص پر جیلی لگا دیتا ہے یا کچن کے فرش پر برتن گرا دیتا ہے۔ ایسے موقعوں پر آپے سے باہر ہونے کی بجائے آپ کو خود سے پوچھنا چاہیے کہ آیا یہ ارادی غلطی تھی یا محض اتفاق تھا۔
عام طور پر ایسا اچانک ہی ہوتا ہے۔ بچے باقاعدہ سوچ کر ایسا نہیں کرتے۔ اس غلطی کو اتفاقی سمجھنا پہلا قدم ہے۔
بچے کا شکریہ ادا کرنا
جب آپ کا بچہ کسی غلطی کا اعتراف کرے تو آپ اس کا شکریہ ادا کریں کہ اس نے آپ کو اس بارے میں بتایا۔
بچے کو یہ اعتماد دیں کہ اگر وہ کوئی کام نہیں کر سکا یا اسے مشکل پیش آ رہی ہے تو وہ آپ کو آگاہ کرے۔ بصورت دیگر وہ ناکامی کے خوف کا شکار رہے گا۔
غلطیاں، سیکھنے کا ذریعہ
غلطیاں بہت مرتبہ بچوں کو تجربہ کار بناتی ہیں۔ جب انہیں غلطی کے ارتکاب پر شرمندہ نہ کیا جائے تو وہ یہ سمجھنے کے قابل ہوتے ہیں کہ انہیں آئندہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔

عمومی غلطیوں کی روک تھام
بچے غلطیاں تو کرتے ہی ہیں لیکن آپ مناسب طریقے سے ایسی غلطیوں کی راہ روک سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر آپ اپنے گھر کی چیزوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ قیمتی اشیاء کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھ سکتے ہیں اور اگر کھیل میں ان کی لڑائی کا خطرہ ہو تو بچوں کو ایک دوسرے سے دور کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

سعودی عرب اور پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک کا غزہ جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

پاکستان میں بجلی صارفین پر گردشی قرضے کا بوجھ: حکومت کا لائحہ عمل کتنا مؤثر ہے؟

ویڈیو

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کیا بھارتی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگنی چاہیے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ