ایران کا پاکستان پر میزائل حملہ دوستی اور ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے، شہباز شریف

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی جانب سے پاکستان میں میزائل حملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر حیران ہیں۔

سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’میں ایران کی جانب سے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی پر حیران ہوں، یہ میزائل حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ ایران کی جانب سے میزائل حملہ خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو نقصان پہنچا سکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ بات چیت اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر اعظم نے ایران کے میزائل حملے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے خاندان سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کی رات ایران نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے پنجگور سے تقریباً 60 کلومیٹر دور تحصیل کلگ میں کوہ سبز نامی گاؤں کی ایک مسجد اور اس سے ملحقہ گھروں کو میزائل حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

ایران کی جانب سے اس حملے میں ادریس نامی شخص کی 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں، جن کی عمریں 8 اور 12 سال تھیں، جبکہ 3 بچے بری طرح زخمی ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی