ملک کے بعض حصوں میں تھریٹ الرٹس، حکام نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق منعقدہ ایک اہم اجلاس میں سینئر حکام نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ ملک کے بعض حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور چیف کمشنر اسلام آباد کے علاوہ سیکرٹری وزارت داخلہ اور لا انفورسمنٹ ایجنسیز کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیےتمام تر پیش بینی اور تیاری مکمل ہے۔

’پر امن انتخابات کا انعقاد لا انفورسمنٹ اداروں کی ذمہ داری ہے‘

چیف کمشنر نے اجلاس کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ انتظامیہ اور لا انفورسمنٹ ایجنسیز کی ذمہ داری ہے کہ وہ  آئندہ عام انتخابات کے پرامن، محفوظ اور کامیاب انعقاد کے لیے بروقت انتظامی و حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں تاکہ سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کو انتخابات کے حوالے سے ایک سازگار ماحول فراہم کیا جائے جس میں وہ بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ پولنگ اسٹیشنز کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اور الیکشن سے قبل اسے ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا، تمام حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے انتظامات بھی مکمل ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کو فنڈز کی بروقت فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

حکام نے اجلاس کو کیا بتایا؟

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے اجلاس کو بتایا کہ برف باری سے متاثرہ اضلاع میں الیکشن کے دن تمام سڑکوں اور راستوں کو کھلا رکھنے اور پولنگ اسٹیشنز تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

چیف سیکریٹری بلوچستان نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشن سطح پر امن کمیٹیاں بھی قائم کی جا رہی ہیں تاکہ پولنگ اسٹیشنز پر پرامن ماحول برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ میں تبدیلی سے متعلق واضح پالیسی ہدایات جاری کی جائیں تاکہ الیکشن میں تاخیر نہ ہو۔

چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام جاری ہے لہٰذا اس موقع پر اگر انتخابی نشان میں تبدیلیاں کی گئیں تو ان حلقوں میں الیکشن  کروانا مشکل ہو جائے گا۔

سیکرٹری وزارت داخلہ نے اجلاس کو بتایا کہ الیکشن کے لیے وفاقی سطح پر کنٹرول روم بنا دیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ تمام اداروں کے ساتھ رابطہ میں ہے اور الیکشن کمیشن کی معاونت اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تر اقدامات مکمل ہیں۔

’سیاسی رہنماؤں اور ووٹرز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے‘

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہدایات جاری کیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اورووٹرزکی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، مزید انتخابی ریلیوں اور جلسوں کو بھی مناسب سیکیورٹی مہیا کی جائے اور الیکشن  کے ضابطہ اخلاق  پر سختی  سے عمل کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل (3) 218 کے تحت پرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور الیکشن کمیشن اس حوالے سے اپنی ذمہ داری کو پوری تندہی سے پورا کرے گا۔

اجلاس میں تمام آئی جیز کو یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ جہاں  بھی پولیس کی تعداد میں کمی  ہوگی وہاں  پر دیگر سکیورٹی ایجنسز سے اس کو پورا کیا جائے گا۔ انتخابات کے پرامن انعقاد میں کسی ادارے یا پولنگ اسٹاف کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی امیدوار یا کسی دیگر شخص نے قانون اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انتخابات کی سخت مانٹرنگ ہو گی اور انتخابات مقررہ تاریخ کو ہی منعقد ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر پہلی بیوی کو مہر کی رقم فوری ادا کرنے کا پابند ہوگا، لاہور ہائیکورٹ

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟