ملک معاشی آسانیوں کی جانب رواں دواں، آئی ایم ایف سے مزید 70 کروڑ ڈالر مل گئے

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے قرضے کی اگلی قسط جاری کردی ہے اس طرح ملک کو 70 کروڑ ڈالر موصول  ہوگئے  جو بلاشبہ زرمبادلہ کے ذخیرے میں اضافے کا بھی باعث ہوگا۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتے اقتصادی جائزے کی منظوری دی تھی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگئی ہے اور آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے۔

عالمی مالیاتی ادارے سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط 15 جنوری کو ملنی تھی تاہم مارٹن لوتھرکنگ جونیئر کی سالگرہ پر امریکا میں چھٹی کے باعث اس ٹرانسیکشن میں ایک دن کی تاخیر ہوگئی۔

پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ نمبر 1 میں منتقل ہوں گے جس کے بعد ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری 11 جنوری کو دی تھی اور یہ کہا گیا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر مل جائیں گے جس سے زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

پاکستان کے لیے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرض کی منظوری دی گئی تھی۔ پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر 2023 کو طے پایا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی ترقی عالمی معیشت کے لیے مثال، پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی، اسحاق ڈار

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز