پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر، امارات نے 2 ارب ڈالر قرض کی تجدید کردی

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط ملنے کے علاوہ ملک کو ایک اور معاشی سہارہ مل گیا کیوں کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالرکا قرض رول اوور کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  امارات نے تجدید کرتے ہوئے 2 ارب ڈالرکا قرض ایک سال کے لیے رول اوور کیا ہے۔

بینک کا کہنا ہےکہ  پاکستان کو یہ 2 ارب ڈالر جنوری 2024 میں ادا کرنے تھے تاہم اب اسے ایک سال کی مہلت مل گئی۔

اس قرضے کے حوالے سے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا کیوں کہ مذکورہ قرضہ 23 جنوری کو میچیور ہونے جارہا تھا۔

واضح رہے کہ بدھ کا روز معاشی مسائل میں گھرے پاکستان کے لیے ایک اور نوید لے کر آیا کیوں کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے قرضے کی اگلی قسط جاری کردی ہے اس طرح ملک کو 70 کروڑ ڈالر موصول  ہوگئے  جو بلاشبہ زرمبادلہ کے ذخیرے میں اضافے کا بھی باعث ہوگا۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتے اقتصادی جائزے کی منظوری دی تھی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp