ایران کی پاکستان میں دراندازی: نگراں وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

جمعرات 18 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سعودی عرب وزیر کے خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ملاقات کی ہے اور ان سے پاکستان اور ایران کی سرحد پر جاری تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کے درمیان ملاقات ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اہمیت کے  علاقائی اور عالمی امور کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ منگل کی رات ایران نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پنجگور سے تقریباً 60 کلومیٹر دور تحصیل کلگ میں کوہ سبز نامی گاؤں کی ایک مسجد اور اس سے ملحقہ گھروں کو میزائل حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں 2 بچیاں جاں بحق جبکہ 3 بچے بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔

امریکا، برطانیہ اور چین نے پاکستان پر ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے اور ایرانی حملوں کو پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp