افغانستان نے ایران اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین تحمل سے کام لیں۔ ترجمان وزارت خارجہ افغانستان عبدالقہار بلخی نے کہا کہ تشویشناک صورت حال ہے لیکن دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے اور تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
The Ministry of Foreign Affairs of the Islamic Emirate of Afghanistan considers the recent violence between the Islamic Republic of Iran and the Islamic Republic of Pakistan alarming, and calls on the two neighboring countries to exercise restraint. pic.twitter.com/NlOQMRSn4i
— Abdul Qahar Balkhi (@QaharBalkhi) January 18, 2024
افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کو تشویشناک قرار دیتی ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد خطے میں امن اور استحکام قائم ہوا ہے، لہٰذا دونوں ممالک کو علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے کوشش اور سفارتی ذرائع سے متنازعہ امور پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے اس سے قبل چین کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، چین نے پاکستان اور ایران دونوں کو صبر اور اطمینان کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے ایران کے حملے کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائی کو ٹھیک قرار دیا ہے۔ جبکہ ایران کو دہشتگردوں کا اسپانسر قرار دیا گیا ہے۔