سری لنکا کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا آپریشن، 40ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 18 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اور منشیات رکھنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے قریباً 40 ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کےمطابق سری لنکا کی وزارت پبلک سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اور منشیات رکھنے والے 40,590 افراد کو گرفتار کر کے 73.3 کلو ہیروئن، 206 کلو کرسٹل میتھ مفیٹامائن، 49.2 کلو افیون، 655 کلو بھنگ اور 2,992,653 بھنگ کے پودے بھی ضبط کر لیے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں سے 1,867 منشیات کے عادی افراد کو بحالی مرکز منتقل کر دیا گیا، دریں اثنا 1,703 کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جو پولیس کو ان مشتبہ افراد کو ایک طویل مدت تک رکھنے اور مزید پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp