پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے بڑی مشکل سے وہ شیر کل نظر آیا ہے، ایسا نہ وہ آپ کو دیکھ کر آپ کا جوش و جذبہ دیکھ کر ڈر کے مارے پھر گھر میں چھپ جائے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا رحیم یار خان جلسہ گاہ پہنچنے پر عوام کی جانب سے والہانہ استقبال@BBhuttoZardari #چنو_نئی_سوچ_کو pic.twitter.com/FSttVAgzEO
— PPP (@MediaCellPPP) January 19, 2024
لیاقت پور میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے مجمع کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ ’ساتھیو! مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میں ایک بار پھر آپ کے درمیان کھڑا ہوں، پنجاب کی سرزمین پر کھڑا ہو کر لاہور کے سیاستدانوں کو ایک پیغام بھیجنا چاہتا ہوں کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور جیت بھی ہماری ہو گی۔
پیپلز پارٹی کے پاس منشور ہے، باقی جماعتوں کو کوئی فکر ہے نہ احساس
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور پر لڑ رہی ہے، باقی جماعتوں کے پاس منشور ہے، نظریہ ہے نہ ہی آپ کا کوئی احساس ہے نہ فکر ہے کہ عوام کتنی مشکل سے گزر رہی ہے، ملک کا کتنا نقصان ہو رہا ہے۔
انہیں فکر ہے تو اس بات کی کہ چوتھی بار کیسے وزیر اعظم بنا جائے
انہیں فکر ہے تو صرف اس بات کی فکر ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح چوتھی بار کرسی پر بیٹھنا چاہتے ہیں۔
Related Posts
میری فکر یہ ہے کہ پاکستان کے عوام غربت اور مہنگائی سے دو چار ہیں انہیں ان مشکلات سے کیسے نکالوں اس کے لیے میں نے عوامی معاشی معاہدہ کیا ہے یہی میرا منشور بھی ہے۔
میری فکر یہ ہے کہ پاکستان کے عوام غربت اور مہنگائی سے دو چار ہیں انہیں ان مشکلات سے کیسے نکالوں اس کے لیے میں نے عوامی معاشی معاہدہ کیا ہے یہی میرا منشور بھی ہے۔
ہم 10 نکاتی ایجنڈا لے کر آئے ہیں، اس پر عمل درآمد کے لیے 17 وزارتوں کو ختم کر کے 3 سو ارب روپے عوام پر خرچ کریں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں خان بیلہ کے مقام پر جلسے عام میں شریک شرکاء کے پرجوش استقبال کا خیرمقدم کررہے ہیں@BBhuttoZardari #چنو_نئی_سوچ_کو pic.twitter.com/mWAluvjdqw
— PPP (@MediaCellPPP) January 19, 2024
غریب عوام ٹیکس دے کر اشرافیا کو سبسڈی دے رہے ہیں، اس کا حساب لگائیں تو سالانہ ایک ہزار 500 سو ارب روپے آپ کا پیسہ ٹیکس کی صورت میں سبسڈی دی جاتی ہے اشرافیا کو، پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو یہ پیسہ عوام پر خرچ کریں گے