قیمتوں میں ردوبدل، کون سی دوائیں کتنی سستی ہوئیں؟

جمعہ 19 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں گزشتہ برس تاریخی معاشی بحران کی بناپر متعدد بار ادویات کی قیمتوں میں تقریبا 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس آخری بار اگست میں حکومت کی جانب سے انسانی جان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ان دواؤں میں بلڈ پریشر، خون کی شریانیں کھولنے والی گولیاں، مختلف بیماریوں کے انجیکشنز، انہیلر اور سیرپ وغیرہ بھی شامل تھے۔

مگر اس ہفتے کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 55 سے 65 فیصد کی منظوری دے دی ہے اور یہ وہ ادویات ہیں جو آئی سی یو میں داخل مریضوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

وی نیوز کے استفسار پر ترجمان وزارت صحت ساجد حسین شاہ نے بتایا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد نگراں وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر 4 ادویات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

ساجد حسین شاہ نے کہا کہ ان ادویات میں کولسٹیمیٹیتھ سوڈیم، 1 ملین یونٹ انجکشن، 2 ملین یونٹ انجکشن اور 3 ملین انجکشن شامل ہیں اور یہ وہ تمام دوایاں ہیں جو آئی سی یو میں داخل مریضوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ’ کولسٹیمیٹیتھ سوڈیم کی قیمت 55 سے 65 فیصد کم ہوئی، 1 ملین یونٹ انجکشن کی قیمت 2987 سےکم ہو کر 1036روپے، 2ملین یونٹ انجکشن کی قیمت 4564 سے کم ہو کر 1737 روپے اور 3 ملین یونٹ انجکشن کی قیمت 5855 سےکم ہوکر 2591 روپے ہوگئی ہے‘۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر صحت ندیم جان مشکل حالات کے درپیش چیلنجز کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لیے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اقدامات کے ساتھ جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت