شعیب ملک کی دوسری بیوی کون ہیں؟

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ثنا جاوید کی 2020 میں عمیر جسوال سے شادی ہوئی تھی اور نومبر 2023 میں طلاق کی خبریں گردش کررہی تھیں، جس کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا، اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تصاویر شیئر کرنا بھی بند کر دیں۔

ڈراما سیریل ’خانی‘ سے شہرت پانے والی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید اور اُن کے شوہر گلوکار عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سچ ہوگئیں کیونکہ ثنا جاوید نے سابق کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کرلی جس کی انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئرکی۔

معروف اداکارہ ثنا جاوید مختلف پاکستانی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں جبکہ لالی ووڈ فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں، انہوں نے اپنے سابق شوہر گلوکار عمیر جسوال جنہوں نے کوک اسٹوڈیو کا گانا ’سمی میری وار‘ سے شہرت حاصل کی تھی سے طلاق لے لی۔

اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال میں علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش کرتی رہی ہیں۔ اداکارہ ثناء جاوید نے 2020 میں ایک سادہ سی تقریب میں گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں اور ویڈیوز بھی ہٹا دی تھیں۔ دوسری جانب عمیر جسوال گزشتہ دنوں سعودی عرب میں اپنے ایک شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دوست کی شادی میں تنِ تنہا شریک ہوئے تھے، بعد ازاں انہوں نے عمرہ بھی ادا کیا تھا، اس دوران بھی اُن کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ثناء جاوید کو نہیں دیکھا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے دیے جانے والے اشاروں سے سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے لیکن ان دونوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید تاحال نہیں کی گئی تھی۔

بعد ازاں دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ کر دیں اور پھر خبریں آئیں کہ دونوں میں طلاق ہو گئی ہے۔

واضح رہے ثنا جاوید نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ٹی وی اشتہارات میں بطور ماڈل کیا، انہوں نے 2012ء کی سیریز ’میرا پہلا پیار‘ میں معاون کردار کے طور پر اداکاری کا آغاز کیا اور اسی سال ڈراما شہر ذات میں بھی ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا۔

ثنا جاوید نے معروف ڈرامہ پیارے افضل میں بھی معاون اداکارہ کا کردار ادا کیا، بعد میں ایک مشہور ڈرامہ سیریل ’خانی‘ میں مرکزی کردار سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے ’مہرونسا وی لب یو‘ اور ’دنو کی دلہنیا‘ سمیت دیگر فلموں میں بھی کام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp