’ ٹڈی برگر ‘ میں ایسی کیا خاص بات، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا؟

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر سعودی عرب میں ’ٹڈی برگر‘کی خوب دھوم مچی ہوئی ہے ۔ ٹڈی کھانے کے شوقین اسے تیار کرنے کے حوالے سے مختلف طریقے آزما رہے ہیں، جن میں سے ایک طریقہ اسے برگر میں بھی استعمال کرنا بھی شامل ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں ’ٹڈی برگر‘ کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

قصیم کے ایک باشندے فہدالعنزینز نے کہا نے کہ ٹڈی کی لذیز ڈش پانی میں تیار کی جاتی ہے جس میں پیاز، خوردنی تیل اور اپنی پسند کے مصالحہ جات شامل کیے جاتے ہیں۔ بعض لوگ ٹڈی کی ڈش کے ساتھ سلاد(الخس) بھی استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی لوگ ’ٹڈی برگر‘ بھی بنا رہے ہیں۔ جو برگر کے مشہور (بن) میں ٹڈی، پیاز، کیچپ پر مشتمل ہوتا ہے کئی لوگ اس میں دیگر اشیا بھی شامل کرتے ہیں۔

ان دنوں مدینہ منورہ اور قصیم کے علاقوں میں ٹڈیاں کثرت سے موجود ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے ٹڈی سے بنائی گئی اس کی ڈش لذیذ ہوتی ہے۔ ابھی تک سعودی عرب میں ایسے ریستوران نہیں جو ٹڈی سے بنی ڈش پیش کرتے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی