ڈینیئل برون کی گیئرریڈیکشن مشین کی ایجاد نے دُنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انجینیئر ڈینیئل ڈی برون نے بڑے سائز کی ایک ایسی گیئر ریڈکشن مشین تیار کی ہے جس میں 100 گیئرز ہیں، جن کے بارے میں انجینیئر کا دعویٰ ہے کہ ان 100 گیئرز کی ایک گردش کو مکمل ہونے میں زمانے لگ سکتے ہیں اور اس کے لیے پوری کائنات جتنی توانائی درکار ہو گی۔

بلینڈرزمشین، واشنگ مشینیں اور یہاں تک کہ آپ کی کار جیسی مشینیں ٹارک بڑھانے یا گھومنے والی موٹر کی رفتار کو کم کرنے کے لیے متعدد گیئرز سے بنی ڈرائیوز کا استعمال کرتی ہیں۔ اب اس خیال کو ڈینیئل ڈی برون اپنی انتہا تک لے گئے ہیں۔ اس مشین کی ایک گردش کو مکمل کرنے میں کائنات میں موجود ایٹموں کی تعداد سے کئی زیادہ وقت درکار ہو گا۔

ڈینیئل ڈی برون کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ مشین ’گوگول‘ کے تصور کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ یعنی اس کے محض ایک گیئر کی ایک گردش کے لیے ہمیں ایک ارب سیکنڈ چاہیے ہوں گے۔

سائنسدان نے ’گوگول‘ کے تصور کی اس طرح بھی وضاحت کی ہے کہ جیسے گوگول کی تعداد 1.0×10,100 یا 1 کے بعد آپ اس کے ساتھ 100 صفر لگا دیں تب جا کر ایک گوگول پورا ہوتا ہے۔

 سائنس دانوں کا خیال ہے کہ قابل مشاہدہ کائنات میں 120 سے 300 ستارے موجود ہیں جو اس کائنات میں موجود ایٹموں کی تعداد کا 1078 سے 1082 حصہ بنتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ڈینیئل ڈی برون کی اس گیئر ریڈکشن (کم کرنے والی) مشین کے آخری گیئر تک پہنچنے کے لیے اتنی ہی توانائی یا طاقت چاہیے ہو گی جتنی اس پوری کائنات میں موجود ہے۔

ڈینیئل ڈی برون کی اس مشین میں کل 100 گیئرز ہیں ، جس میں ہر گیئر جوڑے میں 1 سے 10 کی ریڈکشن ہوتی ہے، اس طرح ہر 10 چکروں میں اگلی لائن تک پہنچنے کے بعد اگلا گیئر ایک گردش مکمل کرتا ہے۔ اس طرح آخری گیئر کو ایک بار گھومانے کے لیے پہلے گیئر کو کئی بار ’گوگول‘ کے گرد یعنی ایک ارب سیکنڈ تک گھومنا پڑے گا۔

ڈینیئل برون نے وضاحت کی کہ ’ جیسا کہ آج 14:52 پر میں ٹھیک 1 ارب سیکنڈ کا ہو جاؤں گا تو میں اپنی سالگرہ کا اگلا جشن منانے کے لیے یہ مشین بناتا ہوں جو گوگول نمبرز کا تصور پیش کرتی ہے اور یہ سو صفر کے ساتھ ایک 1گوگول مکمل کرتی ہے یہ وہ ایک عدد ہے جو اس کائنات میں موجود ایٹموں کی تعداد سے بڑا ہے۔

 ڈی برون کا کہنا ہے کہ انہیں گیئر ریڈکشن مشین بنانے کی ترغیب اس وقت سوجھی جب انہوں نے معروف آرٹسٹ آرتھر گینسن کی ڈیزائن کردہ ایک اور مشین ود کنکریٹ دیکھی۔

ان کے ڈیزائن میں ایک گیئر ٹرین ہے جس میں ایک راڈ میں گیئر کے بارہ جوڑے ہیں، جن میں سے ہر ایک کی گردش میں 1/50کی کمی واقع ہوتی ہے۔ اِن پُٹ شافٹ مستقل 200 آر پی ایم برقرار رکھتا ہے، جس میں آؤٹ پُٹ شافٹ اس شرح کے1/5012پر گردش کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ آخری گیئرتک پہنچنے کے لیے 2 ٹریلین سال درکار ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp