نوازشریف وزیراعظم بن کر مہنگائی کا شکار کریں گے، مریم نواز

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے تاکہ قوم کی ترقی اور مہنگائی سے نجات کے پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد ہو۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کی۔

مزید پڑھیں

مریم نواز نے کہاکہ یہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے، عوام نے بہت مسائل دیکھ لیے، اب انہیں مسائل کا حل دینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وعدوں کی تکمیل کے لیے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے۔ ہم مہنگائی کا شکار کریں گے اور عوام کو ریلیف دیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بے روزگاری اور غریت سے نجات دلانے کا عملی پروگرام تیار کر لیا ہے۔

اس موقع اجلاس میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور حلقے میں انتخابی سرگرمیوں پر تجاویز کا تبادلہ ہوا۔

مریم نواز شریف نے رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے اور دن رات کی محنت کو سراہا۔

اجلاس میں پارٹی کے سینیئر رہنما پرویز رشید، علی پرویز ملک، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب، حنا پرویز بٹ سمیت دیگر رہنما اور عہدیدار شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل