لاہور کے شہری ووٹ دیں تو دن رات ان کی خدمت میں جت جاؤں گی، مریم نواز

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر لاہور کے شہری انہیں ووٹ دیں گے تو وہ دن رات ان کے مسائل حل کرنے میں جت جائیں گی۔

لاہور کے علاقے گجومتہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جتنی زیادہ مہریں شیر کے نشان پر لگیں گی، اتنی تیزی سے ترقی ہوگی اور اتنی تیزی سے مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی پی 159 اور لاہور کے شہریوں سے وعدہ کرتی ہیں کہ اگر وہ انتخابات میں شیر کو فتح دلوائیں گے تو پارٹی ان کی خدمت میں دن رات ایک کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں دیکھیں تو کہیں سے میٹرو بس اور کہیں سے سپیڈو بس گزر رہی ہے، جگہ جگہ نواز اور شہباز شریف کی خدمت کے نشان نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں مسلم لیگ ن نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے تھے۔ پچھلے 5 سال میں گھس بیٹھیوں نے لاہور پر قبضہ کیا لیکن جو خدمت کے نشان مسلم لیگ ن چھوڑ کر گئی تھی وہ آج بھی وہیں ہیں، ترقی کا پہیہ آگے نہیں بڑھا۔

انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار اورنج لائن منصوبے کو ڈیڑھ سال تک روک کر بیٹھا رہا، مسلم لیگ ن کے جانے کے بعد کوئی ترقی نہیں ہوئی، لاہور ایسا لاوارث شہر بن گیا جہاں کوڑا اٹھانے والا بھی کوئی نہ تھا۔ مرم نواز نے کارکنوں سے کہا کہ وہ ان گھس بیٹھیوں کو 8 فروری کو اٹھا کر باہر پھینک دیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان گھس بیٹھیوں نے اپنی جیبیں بھریں اور لاہور میں کوئی کام نہیں کیا، لیکن اب 8 فروری کے بعد ترقی کا پہیہ جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے، اور اس حلقے سمیت، لاہور، پنجاب اور پاکستان کی تصویر بدلیں گے، لاہور میں 5 سال بعد شیر کے ساتھ ترقی اور خدمت واپس آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ