ژالے سرحدی سوشل میڈیا کو شادیوں میں رکاوٹ کیوں سمجھتی ہیں؟

منگل 23 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی ان نامی گرامی خاندانوں میں سے ایک سے تعلق رکھتی ہیں جنہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔

ان کے چچا خیام سرحدی کسی تعارف کے محتاج نہیں اور اسی طرح ان کے دادا ابو ضیا سرحدی بھی ایک نامور اسکرین رائٹر تھے۔ خاندان میں ژالے وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے کا سوچا اور پھر اپنی الگ پہچان بناتے ہوئے خوب نام بھی کمایا۔

حال ہی میں واسع چوہدری کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے نے اپنے شوہر عامر انیس اور خود کی رائے کے بارے میں بتایا کہ آخر ان دونوں کو کیوں لگتا ہے کہ اب شادیاں کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے ہر قسم کے موضوع پر بات کی اور اپنی رائے بھی دی۔ جب میزبان اور دیکھنے والوں نے ژالے سے شادی سے متعلق سوال پوچھے تو انہوں نے جواب کچھ یوں دیا کہ ’سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں کی شادیاں نہیں ہو رہیں‘۔

ژالے نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر عورتوں کو اتنی زیادہ تعریفیں کر کے بگاڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے عورتوں کو لگتا ہے کہ ان کے پاس شادی کے لیے بہت سے آپشن ہیں۔

اس بات پر واسع چوہدری نے اپنی رائے بھی شامل کی کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اب لوگوں کا ایک دوسرے کو ’ریجیکٹ‘ کرنا ایک عام سے بات ہوگئی ہے اور لوگوں کو اس میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ بہتر سے بہتر کی تلاش میں رہتے ہیں حالاں کہ مارکیٹ میں کوئی چیز خریدنے اور انسان چننے میں فرق ہونا چاہیے لیکن یہ فرق سوشل میڈیا کی وجہ سے ختم ہوتا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل