انتخابات 2024: وفاقی کابینہ نے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

منگل 23 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے فو ج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے لیے پیرا 5 کی منظوری دی، سمری کے پیرا 5 کے تحت  ایک لاکھ 67 ہزار 733 اہلکار مانگے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق فوج اور سول آرمڈ فورسز کے دستے حساس حلقوں اور پولنگ اسٹیشنز پر فرائض سرانجام دیں گے اور ریپڈ رسپانس فورس کے طور پر بھی کام کریں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے عام انتخابات میں سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے پاک فوج کی خدمات کے حوالے سے سمری کابینہ کو بھجوائی تھی۔

یہ بھی واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کا انعقاد ہونا ہے جس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے بلدیاتی و کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمند کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ عام انتخابات سے قبل الیکشن مینیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے ذریعے نتائج کے لیے ایک اور تجرباتی مشق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp