انتخابات کا انعقاد شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اقدام

منگل 23 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے بلدیاتی و کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمند کر دیے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز الیکشن کی تکمیل تک منجمد رہیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے امور نمٹائیں گے اور عام انتخابات تک صرف صفائی اور سینیٹیشن کا کام کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق بلدیاتی ادارے نئی اسکیم کا اجرا یا ٹینڈر نہیں کر سکیں گے، تاہم وہ ترقیاتی کام جاری رہیں گے جن کا اعلان عام انتخابات کا شیڈول جاری ہونے سے پہلے ہوا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا پر پابندی شفاف الیکشن کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈز منجمد کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی قوم کا فخر، آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش