کیا ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والوں کو کوئی جیل میں ڈالتا ہے؟ نواز شریف کا سوال

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین اور ملک دشمنوں کو ملکی ترقی اچھی نہیں لگی، اس لیے ہمیں 2017 میں نکال دیا گیا، کیا ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والوں کو کوئی جیل میں ڈالتا ہے۔

ننکانہ صاحب میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عوام سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سردی میں لوگ جلسے میں آئے ہیں، مجھے جلسے میں آئے لوگوں پر پیار آرہا ہے اور دل چاہتا ہے کہ ان کے ماتھے چوموں، یہ بڑے پیارے لوگ ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ میں نے ننکانہ صاحب ہیلی کاپٹر سے آنا تھا، ہم دھند کم ہونے کا انتظار کررہے تھے، لاہور میں بھی دھند تھی اور یہاں بھی، ہم کار سے آئے تو میرا موٹروے سے آنے کا شوق پورا ہوگیا، آج پہلی بار لاہور سے ننکانہ صاحب بذریعہ موٹروے آیا ہوں۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ یہ موٹروے ہم نے 2017 میں مکمل کرلی تھی، یہ موٹروے ملتان جارہی ہے اور ملتان سے آگے سکھر جارہی ہے، اگر ہماری حکومت رہتی تو یہ موٹروے سکھر سے کراچی پہنچ چکی ہوتی، لیکن اس ملک کے مخالفین اور دشمنوں نے ہمیں موقع نہیں دیا کیوں کہ ان کو ملک کی ترقی اچھی نہیں لگی۔

انہوں نے کہا کہ میری ہمت نہیں ٹوٹی ہے اور الحمدللہ اب بھی جواں ہے، مخالفین کی نواز شریف سے دشمنی یہ تھی کہ اس نے لوڈ شیڈنگ ختم کردی تھی، ہمارے دور میں بجلی سستی تھی، دہشتگردی ہم نے ختم کی اور کراچی کا امن بحال کیا، ہمارے زمانے میں روپے کی روٹی، پچاس روپے کلو چینی ملتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے پشاور موٹروے، پھر مانسہرہ موٹروے، پھر کراچی موٹروے، گوادر بندرگار، ایئرپورٹ بنائے، نتیجتا ہمیں جیل میں ڈال دیا گیا، ملک بدر کردیا گیا، کیا ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والوں کو جیل میں ڈالا جاتا ہے، کیا آج کا پاکستان نواز شریف کے 2017 کے پاکستان سے بہتر ہے، جب نواز شریف چلا گیا تو روٹی چار روپے سے 20روپے پر چلی گئی، دیکھیں کہ ڈالر کا ریٹ کہاں سے کہاں چلا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟