ہر بچہ معیاری تعلیم کا مستحق ہے جو امن و ترقی کے لیے بھی ضروری ہے، برطانوی ہائی کمشنر

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم امن، ترقی اور غربت کو ختم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے اور ہر بچہ اچھی تعلیم کا مستحق ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامع معیاری تعلیم امن، ترقی اور غربت کو ختم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے، لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کو تعلیم حاصل کرنے کا مساوی حق حاصل ہے تاکہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور اس کے ساتھ اسکول جانے والے بچوں کے سیکھنے کے معیار میں بھی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2014 سے برطانیہ نے پاکستان بھر میں تعلیم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تقریباً 5 لاکھ 80 ہزار بچوں کی براہ راست مدد کی۔

جین میریٹ نے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ یہ سفر جاری ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر بچہ اچھی تعلیم کا مستحق ہے اور تعلیم کے عالمی دن پر ہم اس اہم کام کو انجام دینے کا عہد کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘