نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے عہدے کا چارج سنبھا ل لیا

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے وزیر داخلہ کے عہدے کا چارج سنبھا ل کر کام شروع کر دیا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےنگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

بدھ کو نگران وزیر داخلہ وزارت داخلہ پہنچے اور اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وزارت داخلہ آمد پر سینیئر حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ نگران وزیر داخلہ نے وزارت کے سینیئر افسران سے تعارفی ملاقات کی۔ وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر گوہراعجاز پاکستان کے 48 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp