لاہور پولیس کا عام انتخابات 2024 کے پرامن انعقاد کے لیے انٹیلیجنس بنیادوں پر سرچ آپریشن

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور پولیس کی جانب سے عام انتخابات 2024ء کے پرامن انعقاد کے لیے انٹیلیجنس بنیادوں پر سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، لاہور پولیس نے رواں ماہ میں اب تک322سرچ آپریشنز کیے ہیں، 9 اشہاری مجرمان گرفتار، ناجائز اسلحہ کے 16 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
؎
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق لاہور پولیس نے عام انتخابات 2024ء کے پرامن انعقاد کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر سرچ آپریشنز کے دوران دوران8850 گھروں،4099 کرایہ داروں جبکہ 30706 اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔

دوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت61 اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی اور 9 اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ ناجائزاسلحہ کے16مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

سی سی پی لاہور نے عام انتخابات کے پیش نظرشہر بھرمیں جاری سرچ آپریشنزمیں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے، دفعہ 144کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں، شہریوں کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائیں گے، شرپسند و سماج دشمن عناصر اور انکے سہولت کاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایٹمی ہتھیاروں سے دستبرداری کا مطالبہ چھوڑ دے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں، کم جونگ

‘میجر عدنان میرا ساتھی، بھانجا اور داماد ، وہ اب پوری قوم کا فخر ہے’

اجے دیوگن میری اداکاری اور انداز کی نقل کرتے ہیں، سینیئر اداکار توقیر ناصر کا بڑا انکشاف

برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد پرتگال کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

بلوچستان میں ڈرپ اریگیشن کا کامیاب آغاز، خشک سالی میں نئی امید

ویڈیو

‘میجر عدنان میرا ساتھی، بھانجا اور داماد ، وہ اب پوری قوم کا فخر ہے’

اجے دیوگن میری اداکاری اور انداز کی نقل کرتے ہیں، سینیئر اداکار توقیر ناصر کا بڑا انکشاف

بلوچستان میں ڈرپ اریگیشن کا کامیاب آغاز، خشک سالی میں نئی امید

کالم / تجزیہ

چوکیدار  

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز