فاسٹ بولر محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل لیگ ٹی20 میں ایک ہی ٹیم ڈیزرٹ وائپرزمیں کھیل رہے ہیں، میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ محمد عامر سے بہت کچھ سیکھا ہے جبکہ محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کے معترف نظر آئے۔
"𝙏𝙝𝙖𝙣𝙠𝙨 𝙛𝙤𝙧 𝙝𝙖𝙫𝙞𝙣𝙜 𝙪𝙨 𝙞𝙣 𝙩𝙝𝙚 𝙨𝙖𝙢𝙚 𝙩𝙚𝙖𝙢" – Amir
🎥: Hear it from the Vipers of the moment as they talk about playing together and sharing the new ball 🤩#DesertVipers #FangsOut #DPWorldILT20 #Season2 #GGvDV #AllInForCricket #ShaheenAfridi… pic.twitter.com/OzX9S6j1Ob
— Desert Vipers (@TheDesertVipers) January 25, 2024
انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز میں ایک ساتھ کھیلتے ہوئے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے اپنی بولنگ جوڑی کو خوش آئند قرار دیا، شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ 2019 میں ایک ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی تھی محمد عامر سے اس وقت بھی بہت کچھ سیکھا تھا اور آج بھی پارٹنر شپ میں بولنگ کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
DP World ILT20 full squad list for Season 2 is out! With teams ready to shine, who's capturing your attention this season? Stay tuned as the action unfolds. 🏏 #DPWorldILT20 #AbuDhabiKnightRiders #DesertVipers #DubaiCapitals #GulfGiants #MIEmirates #SharjahWarriors pic.twitter.com/kFdNOu8wTG
— International League T20 (@ILT20Official) October 20, 2023
’کوشش یہی تھی کہ پارٹنرشپ کے ساتھ بولنگ کریں اور جلدی وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کو جیت دلائیں‘۔
مزید پڑھیں
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آئندہ میچوں میں بھی کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی، ڈریسنگ روم میں عامر بھائی سے بہتر گفتگو ہوتی ہے جو مجھے انٹرنیشنل کرکٹ میں کام آئے گی۔ شائقین کرکٹ سے گزارش کرتے ہیں کہ انٹرنیشنل لیگ دیکھنے آئیں تاکہ آپ کی سپورٹ سے ہمیں حوصلہ ملے اور مزید بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کریں۔
محمد عامر نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بولنگ جوڑی بنانے کے لیے اپنی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے اچھی بولنگ کی، کسی بھی فارمیٹ میں آپ بولنگ پارٹنر شپ کے ساتھ ہی کرتے ہیں۔ اچھی بات یہ تھی کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مشورہ کر رہے تھے کہ پچ کی صورت حال کیا ہے، گیند سوئنگ ہو رہی ہے یا نہیں ہو رہی۔
محمد عامر نے کہا کہ جیسے ہی ایک دو اوورز گزر جاتے ہیں تو بلے باز سیٹ ہو جاتا ہے پھر اس کو آؤٹ کرنا مشکل ہوجاتا ہے، لیکن ہم دونوں کے درمیان کمیونیکیشن اچھی تھی کیونکہ پہلے بھی ساتھ کھیل چکے تھے تو اس لیے ہمیں زیادہ مسئلہ نہیں ہوا اور ہم نے بہتر طریقے سے بولنگ کی۔
محمد عامر نے کرکٹ شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا پیار ہمیں مل رہا ہے، ہم دونوں آج اکٹھے کھیل رہے ہیں یہ ڈیزرٹ وائپر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے ہم دونوں کو ایک ہی ٹیم میں رکھا تاکہ آپ لوگوں کو بہترین انٹرٹینمنٹ میسر آسکے۔