’اگر وفاداری کا کوئی چہرہ ہوتا‘ طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کی پہلی تصویر نے سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹینس اسٹار اور سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نےطلاق کے بعد اپنی پہلی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔

ان کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، تصویر میں ثانیہ مرزا شیشے کے سامنے کھڑی ہیں اور کیپشن میں لکھتی ہیں ’عکس‘

ثانیہ مرزا کے چاہنے والوں کو طلاق کے بعد ان کے کسی رد عمل یا تصویر کا شدت سے انتظار تھا شاید یہی وجہ رہی کہ منٹوں میں لاکھوں لوگوں نے ان کی تصویر کا لائک کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے عائشویر نامی صارف نے لکھا کہ ’ اگر وفاداری کا کوئی چہرہ ہوتا‘

گوہر ہراج نے لکھا کہ ’عکس دو چیزیں بیان کرتا ہے ایک کلاس اور دوسری عزت‘

مانو بلی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر شخص نہیں ہوتا ہر شخص کے قابل، ہر شخص کو اپنے لیے سوچا نہیں کرتے‘۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی چند ماہ پہلے علیحدگی ہو چکی تھی اور شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp