امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے جاسوسوں کی آن لائن بھرتی شروع کردی

جمعہ 26 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے جاسوسوں کی آن لائن بھرتی شروع کردی، جس کا مقصد روسی اہلکاروں کو بھرتی کرنا ہے جو ان کی سیاسی قیادت اور دیگر اشرافیہ سے ناراض ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ بھرتی کے لیے جاری کردہ ویڈیوز امریکی جاسوس ایجنسی کو روس کے اندر ممکنہ ذرائع سے رابطہ کرنے میں مدد کرنے میں کارگر ثابت ہوئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں انٹرنیشنل اسپائے میوزیم میں خطاب کرتے ہوئے، سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ کوہن نے کہا کہ تازہ ترین ویڈیو بنیادی طور پر روس میں ان لوگوں کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جو حکومت سے مطمئن نہیں ہیں، اور روس کا بہتر مستقبل چاہتے ہیں۔ اگر یہ لوگ ہمارے لیے کام کرتے ہیں تو ہم انہیں ان کا مقصد حاصل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

سی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ 2022 اور 2023 میں شروع کی گئی دو مہمات کی ویڈیوز کو ٹیلی گرام، فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس سمیت متعدد آن لائن پلیٹ فارمز پر 20 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ سی آئی اے کے مشن اور تاریخ کے بارے میں جانیں، اس سلسلے میں ہم ذرائع سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ویڈیوز کے نتیجے میں آؤٹ ریچ ہوئی ہے لیکن اس کے بارے میں اضافی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم تمام وڈیوز میں اداکار شامل تھے اور خیالی اکاؤنٹس کی تصویر کشی کی گئی تھی۔

دوسری جانب ولادی میر پیوتن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے منگل کے روز امریکی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیاں اکثر نئے ملازمین کی بھرتی کے لیے میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس کا استعمال کرتی ہیں۔

دمتری پیسکوف نے ایکس جیسے بڑے امریکی پلیٹ فارمز پر ویڈیوز ڈالنے کو روس کے لیے بے اثر قرار دیا اور کہا کہ ان پلیٹ فارمز کی روس میں پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سی آئی اے کو بتائے کہ ہمارے ملک میں ایکس نہیں بلکہ اپنی بنائی ہوئی ایپس مشہور ہیں۔

واضح رہے امریکی ایجنسی کی یہ مہم ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یوکرین میں جنگ اپنے تیسرے سال میں داخل ہونے والی ہے، اور فرنٹ لائنز پر بہت کم تبدیلی رونما ہوئی ہے، جبکہ امریکی کانگریس میں سیاسی لڑائی کے دوران کیف کو امریکی فوجی امداد بھی روک دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی ترقی عالمی معیشت کے لیے مثال، پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی، اسحاق ڈار

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز