بھارت کے یوم جمہوریہ پر ثانیہ مرزا نے کیا پیغام دیا؟

جمعہ 26 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپنی قوم کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر رہے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں انہوں نے بھارت کا ترنگا اٹھایا ہوا ہے، اور اس کے کیپشن لکھا کہ قوم کی نمائندگی کرنے پر انہیں ہمیشہ فخر رہے گا۔

صارفین نے ان کی اس پوسٹ کو ناصرف سراہا بلکہ انہیں حوصلہ بھی دیا کہ اور یہ پیغام بھی پہنچایا کہ وہ بھارت کا سرمایہ ہے اور بھارتیوں کو ان پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر متحرک ہوچکی ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے انسٹاگرام پر بھی اپنی تصویر شیئر کی تھی۔

ثانیہ مرزا کے چاہنے والوں کو طلاق کے بعد ان کے کسی ردِعمل یا تصویر کا شدت سے انتظار تھا شاید یہی وجہ رہی کہ منٹوں میں لاکھوں لوگوں نے ان کی تصویر کو لائک کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

دوسری طرف یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد ثانیہ مرزا اور عمیر جسوال کے مابین بھی رابطہ ہوا ہے مگر دونوں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی ہے اس بارے میں مکمل خاموشی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp