سلمان خان نے ننھے پرستار سے کون سا وعدہ نبھایا؟

جمعہ 26 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی دریا دلی کے لیے مشہور ہیں۔ اس لیے ان کے پرستار بھی انہیں ’بھائی جان‘ کہتے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں ایسے کئی شخصیات ہیں، جو لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ہمیشہ آگے آتی ہیں اور اپنے کیے وعدے پورے کرتی ہیں۔ ایسا ہی ایک وعدہ سلمان خان نے کچھ سال پہلے 9 سال کے بچے جگن بیر سے کیا تھا۔ جگن بیر ایک ’کینسر سروائیور‘ ہے، جس نے 5 سال تک کیموتھیراپی کے 9 سیشن کے بعد کینسر پر فتح پائی۔ اب ٹھیک ہونے کے بعد جگن سیدھے سلمان خان کی رہائش گاہ باندرہ پہنچا اور سلمان خان سے ملاقات کی۔

سلمان خان نے سال 2018 میں اپنے ننھے پرستار سے ملاقات کی تھی۔ اس وقت جگن بیر کی عمر محض 4 سال تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جب سلمان خان پہلی بار جگن بیر سے ملے تو وہ ممبئی کے ٹاٹا میموریل سینٹر میں ایڈمٹ تھا، جہاں اس کے ٹیومرکے علاج کے لیے کیموتھیراپی چل رہی تھی۔

سلمان خان نے سال 2018 میں اپنے ننھے پرستار جگن سے ملاقات کی تھی۔

کیمو ٹریٹمنٹ کے دوران جگن بیر کی آنکھوں کی روشنی جا چکی تھی۔ جب سلمان خان ان سے ملنے پہنچے تو جگن بیرنے چہرے اور ہاتھ کے بریسلیٹ سے اداکار کو پہچانا تھا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق، جگن کی ماں سکبھیر کور نے بتایا تھا کہ جگن بیر جب 3 سال تھا، اسی دوران اس کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی تھی۔

تشخیص کے دوران اس کے دماغ میں سکے کے برابر ٹیومر پایا گیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے جگن بیر کو علاج کے لیے ممبئی جانے کا مشورہ دیا تھا۔ جگن کو ممبئی لے جایا گیا تو اسے لگا کہ وہ سلمان خان سے ملنے جا رہا ہے۔

جگن بیر کی ماں نے مزید بتایا کہ ممبئی جانے کی وجہ سے وہ کافی خوش تھا۔ اس کی اسی خوشی کو دیکھتے ہوئے فیملی نے فیصلہ کیا کہ اسے سچ نہیں بتایا جائے گا۔ جب یہ خبر سلمان خان کو ملی تو اداکار ممبئی کے ٹاٹا میموریل سینٹر میں جگن بیر سے ملنے پہنچے۔ جگن بیرکے والد سکبھیر کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اب ٹھیک ہے اور اس کی 99 فیصد آنکھوں کی روشنی واپس آگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟