سابقہ بالی وڈ اداکارہ پوجا بترا نے انڈسٹری کیوں چھوڑی، پھر ان پر کیا بیتی؟

بدھ 14 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے ایسے کئی اداکار اور اداکارائیں ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں بے پناہ کامیابی حاصل کی اور پھر اپنے کیریئر کے عروج پر بالی وڈ کو کہہ دیا، ان میں سے ایک بالی وڈ اداکارہ ایسی بھی ہیں جو بالی وڈ اسٹار تھی۔

اداکارہ نے محبت کی خاطر اپنا پورا کیرئیر داؤ پر لگا دیا اور بعد میں وہ بھی محبت میں دھوکہ کھا گئی۔ ستم ظریفی یہ کہ اب اس ہونہار اداکارہ کو کوئی کام نہیں مل رہا ہے حالانکہ وہ نہ صرف بالی وڈ بلکہ ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی کامیابی کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

بات ہورہی ہے سابق بالی وڈ اداکارہ پوجا بترا کی۔ ان کی ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو ان کے والد روی بترا ہندوستانی فوج میں کرنل تھے اور ان کی والدہ نیلم بترا نے 1971 میں مس انڈیا کے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ پوجا بترا کے 2بھائی ہیں، وہ ہلاک ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ ارون کھیترپال کی رشتہ دار بھی ہیں، جنہیں ہندوستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز پرم ویر چکر سے نوازا گیا تھا۔

خاندانی پس منظر سے پتہ چلتا ہے کہ پوجا بترا کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جو امیر بھی ہے اور اس کی بھارتی معاشرے میں احترام بھی ہے۔

خود پوجا بترا نے اپنے بالی وڈ کیریئر میں کافی کامیابیاں حاصل کیں۔ اداکارہ نے 90 کی دہائی کے ٹاپ اسٹارز جیسے گووندا، سنجے دت، انیل کپور اور سنیل شیٹی کے ساتھ کام کیا۔ ان کی کچھ سپر ہٹ فلمیں ‘حسینہ مان جائے گی’، ‘تلاش’ اور ‘نائک’ ہیں۔

پوجا بترا بالی وڈ میں اپنے فلمی کریئر میں کافی حد تک کامیاب رہی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ نئی بلندیوں پر پہنچ کر سپر سٹار بن جائیں گی، لیکن اچانک انہوں نے شادی کے بعد انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

30 کے قریب فلموں میں کام کرنے کے بعد پوجا نے 2002 میں امریکہ میں مقیم ڈاکٹر سونو اہلوالیا سے شادی کی، وہ امریکا شفٹ ہوگئیں اور اپنے مداحوں کو مایوس کرتے ہوئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

شادی کے 9 سال گزرنے کے بعد جوڑے کے درمیان 2011 میں طلاق ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس میں اس وقت کہا گیا تھا کہ پوجا کو ہالی وڈ سے آفرز مل رہی تھیں لیکن ان کے شوہر ان کے دوبارہ شوبز میں آنے کے خیال کے خلاف تھے۔

ڈاکٹر سونو اہلوالیا سے طلاق کے بعد پوجا بترا بھارت واپس آگئی اور بالی وڈ میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم وہ اپنی پچھلی کامیابی کو دہرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور انہیں بالی وڈ میں صرف چھوٹے کردار ملے جو ان کے کیریئر کو آگے نہیں بڑھا سکے۔

پوجا بترا اپنے دوسرے شوہر نواب شاہ کے ساتھ

پوجا بترا 2019 میں ایک بار پھر سرخیوں میں آگئیں جب انہوں نے بالی وڈ اداکار نواب شاہ سے شادی کی، جو ‘ڈان 2’، ‘بھاگ ملکھا بھاگ اور ‘طالبان سے فرار’ میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔

فلموں میں کام نہ ملنے کے باوجود پوجا بترا اب خوشی سے شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کے شوہر نواب شاہ ہندی اور تیلگو دونوں فلموں میں ولن کے کردار سے مشہور ہیں۔ پوجا بترا سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp