امریکا: مجرم کو پہلی بار نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دیدی گئی

جمعہ 26 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں پہلی بار کینتھ اسمتھ نامی مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 58 سالہ کینتھ اسمتھ کو امریکا کی ریاست الاباما میں ہولمین کریکشنل فیسٹیلیٹی میں مقامی وقت 8 بجکر 25 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا تھا۔ سزائے موت سے قبل مجرم کینتھ اسمتھ کے آخری الفاظ تھے کہ ’آج رات الاباما نے انسانیت کو ایک قدم پیچھے دھکیل دیا۔‘

اسمتھ کو 1989 میں ایک مبلغ کی اہلیہ کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔ 2022 میں انہیں مہلک انجکشن دے کر سزائے موت دینے کی کوشش کی گئی تھی لیکن یہ ناکام ثابت ہوئی، اور اب دوسری کوشش نائٹروجن گیس کی مدد سے کی گئی ہے۔

مجرم کے پہنے ماسک میں نائٹروجن گیس چھوڑی گئی، سانس لینے پر آکسیجن کی کمی ہوئی اور ان کی موت واقع ہوگئی۔ نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت کا قانون 1982 میں لاگو ہوا تھا، ریاست الاباما کے مطابق سزائے موت دینے کا یہ طریقہ ’سب سے کم تکلیف دہ‘ہے۔

امریکا میں زہریلی گیس کے ذریعے سب سے پہلی سزائے موت 1999 میں دی گئی تھی جب ایک مجرم کو ہائیڈروجن سائینائیڈ گیس کے ذریعے موت کی نیند سلایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے نائٹروجن گیس سے سزائے موت کو غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سزائے موت کے اس طریقہ کار کو کبھِی آزمایا نہیں گیا ہے اور یہ تشدد اور ظلم کے مترادف ہے اور اس غیر انسانی عمل کو روکنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ